Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistan12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز کیفے اور ریسٹورنٹ بند کرنے...

12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز کیفے اور ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم



(24نیوز)اسلام آباد میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،جاری کردہ نوٹس میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لئے گئے، نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کئے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں