Thursday, December 26, 2024
ہومPakistan14اگست کی آمد آمد وفاقی دارالحکومت میں بڑی پابندی عائد

14اگست کی آمد آمد وفاقی دارالحکومت میں بڑی پابندی عائد



(24نیوز) اسلام آباد میں  ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں کو باجوں کے استعمال سے اجتناب  کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوا سٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے ،عرفان نواز کا کہنا ہے مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے،باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے،شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، سٹال مالکان باجوں کی فروخت بند کریں،باجے کا استعمال یا بیچنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی وومن سٹرینتھ لفٹنگ مقابلہ، آمنہ بابر بہترین سٹرینتھ لفٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں