اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے 17 ستمبر کی چھٹی کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کا آغاز ہو چکا ہے، 12ربیع الاول 17ستمبر بطور منگل کو ہوگی،وزیراعظم نے 12 ربیع الاول کو چھٹی کیلئے سمری پر دستخط کر دیئے،17 ستمبر عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل ہو گی ،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔