Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistan18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی


—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے 18 جون سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

16 سے 18 جون کے دوران کے پی میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال اور ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ 18 سے 22 جون کےدرمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں آندھی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22جون کے دوران سکھر اور جیکب آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں