Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistan190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر


— فائل فوٹو

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلاء کو آگاہ کیا جائے گا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو عدالت نے محفوظ کیا تھا اور اس ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے۔

عدالت نے پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی اور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤند ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے۔

کیس کا پس منظر

نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔

بعدازاں یکم دسمبر 2023ء کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی گئی تھی۔

عدالت نے 27 فروری 2024ء کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کی تھی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نے پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی تھی۔

اس ریفرنس میں کُل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، وکلاء صفائی نے تمام 35 گواہان پر جرح مکمل کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں