Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistan190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی...

190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر سماعت منسوخ



(احتشام کیانی) 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤمڈ نیب ریفرنس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کر دی گئی، عدالت نے احتساب عدالت کو اس کیس کے حتمی فیصلے سے روکا ہوا ہے۔

اس کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کرنی تھی، تاہم جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت کی خرابی کے باعث کل دستیاب نہیں ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: فوتی کوٹا پالیسی بحال، حکومت نے ہزاروں امیدواروں کو خوشخبری سنا دی

واضح رہے کہ تاحال اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کی اگلی سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، اگلی سماعت کی تاریخ کا تعین عدالت کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں