لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا” انقلاب فروم ہوم “مہینے میں ایک بار انگڑائی ضرور لیتا ہے۔24 اور 26 نومبر کو جویشلے خطاب کرنے والی بشریٰ بی بی اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئی ہیں۔ جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔ بدقسمتی دیکھیں کہ 26 نومبر کو جو ”جھانسی کی رانی“بن رہی تھی وہ گزشتہ روز”منہ چھپائی“کررہی تھی۔ 23 نومبر کو شوہر کی طرح ازخود قوم سے خطاب کرنے والی بشریٰ بی بی آج ”اچھے بچوں“کی طرح خاموش ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو جو ڈی چوک فتح کرنے آئی تھی آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکی۔ بشریٰ بی بی میڈیا کو بتاتی کہ ڈی چوک سے بھاگنے کا پلان انکا تھا یا گنڈاپور کا تھا؟وہ آج قوم کو یہ بھی بتاتی ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟بیچاری بشریٰ نے پہلا انقلاب لیڈ کیا وہ بھی اس کے گلے پڑ گیا۔بشریٰ بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور ان کے غیر سیاسی فیصلوں نے انکی پارٹی کو تقسیم کیا ہے۔