Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistan28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے، 9 مئی والے اجاڑنے والے ہیں،...

28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے، 9 مئی والے اجاڑنے والے ہیں، مریم نواز



پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے والے اور 9 مئی والے اجاڑنے والے ہیں۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم دو روپے میں روٹی دینے والے اور 9 مئی والے مہنگائی کا طوفان لانے والے لوگ ہیں، جو شخص آپ کو شہداء کی یادگاروں پر حملے کی ترغیب دے وہ کبھی آپ کا ہمدرد نہیں ہو سکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ 8 فروری کو حافظ آباد میں بھی شیر دھاڑے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کے عوام سے وعدہ کیا تھا نواز شریف کو آپ کے پاس واپس لاؤں گی، آج میں نے آپ سے کیا اپنا وعدہ پورا کردیا، نواز شریف آپ کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں ملک سے دہشت گردی کو ختم کیا، نواز شریف کا سارا وقت اس فکر میں گزرتا ہے  کہ ملک سے مہنگائی کو کیسے ختم کرنا ہے، ہمیں فتح ملی تو کوشش ہوگی 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں