Sunday, January 5, 2025
ہومPakistan31 جنوری ہماری ڈیڈ لائن ہے اس کے بعد سوچیں گے کیا...

31 جنوری ہماری ڈیڈ لائن ہے اس کے بعد سوچیں گے کیا کرنا ہے: سلمان اکرم راجہ



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 31 جنوری ہماری ڈیڈ لائن ہے اس کے بعد سوچیں گے کیا کرنا ہے۔

 “جنگ ” کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکرات کی مکمل کامیابی اس وقت ہوگی جب سب کے ساتھ انصاف ہو، اس انصاف میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہونی چاہیے اور جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ جب ہی ہم سمجھیں گے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ 31 جنوری ہماری ڈیڈ لائن ہے اس کے بعد ہم اپنے لائحہ عمل کا سوچیں گے کہ کیا کرنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں