Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistan6 ججز کے خط کا معاملہ انکوائری کمیشن کی تشکیل پر جماعت...

6 ججز کے خط کا معاملہ انکوائری کمیشن کی تشکیل پر جماعت اسلامی نے بڑا اعلان کر دیا



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )6 ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل پر جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کا اہم بیان آ گیا ،  انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی شکایت پر انکوائری کمیشن قبول نہیں۔

اس معاملے پر اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست عدالتی فیصلے کا متقاضی ہے، ماضی میں اسی نوعیت کے کمیشن کی فائنڈنگ رپورٹس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے۔ کمیشن 60 روز میں اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں