پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں ہم بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے، اضافی ٹیکس لگائے جا رہے ہیں ہم اس پر اپنا لائحہ عمل دیں گے۔
شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا بھرپور جلسہ بھی ہو گا اور احتجاج بھی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے 26 جون کو آرڈر کیا، ہم نے 26 جون سے آج تک ڈی سی سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں جلسے کی تیاری کے لیے صرف ایک دن دیا گیا ہے۔