ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتخابات کے لیے تقریباً 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ کی شرط لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔