ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیس کی سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، آمنہ علی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ مجاز افسرز نے درج نہیں کرایا، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے بری کیا جائے۔