Sunday, December 29, 2024
ہومPakistan9 مئی کےمقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت لینےوالے 5 ملزمان دوبارہ...

9 مئی کےمقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت لینےوالے 5 ملزمان دوبارہ گرفتار


—فائل فوٹو

9 مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی سے پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، یہ احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے ہیں۔

پانچوں ملزمان کےخلاف راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے، ملزمان کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد ملزمان کو رہا کیا گیا تھا۔

رہائی کے فوراً بعد ایاز عباسی اور سیف اللّٰہ سمیت 13 ملزمان کو دوبارہ حراست میں لیا گیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 اور انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں