لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) کی 26 ویں سالانہ جنرل میٹنگ رمادا پلازہ ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں انڈسٹری کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹرمیں ترقی،جدت اور تعاون کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
اس سالانہ جنرل میٹنگ میں آئندہ مدت کے لیے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے اعلان کے ساتھPAAPAM کے اراکین کی جانب سے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیاگیا۔ کور ٹیک آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے عثمان اسلم ملک کو PAAPAM کا نیا چیئرمین،جنکوینگ جیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے شہریار قادرکو سینئر وائس چیئرمین اور پاک اورینٹ انڈسٹریز کے جناب شجاع الحق کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔
نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں عثمان اسلم ملک (چیئرمین،کور ٹیک آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ)، شہریار قادر (سینئر وائس چیئرمین، جنکوانگ جاز پرائیویٹ لمیٹڈ)،شجاع الحق (وائس چیئرمین، پاک اورینٹ انڈسٹریز)، عبدالرزاق گوہر (ایم سی ممبر، انفینٹی انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ)، جاوید حافظ (ایم سی ممبر، یونیٹیک آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ)، محمد اشرف (ایم سی ممبر، ایم اے نواز برادران)، سلمان سلیم (ایم سی ممبر، نیشنل آٹوموٹیو کمپونینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ)، حافظ جواد انور (ایم سی ممبر، رائل ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ)، عثمان یوسف (ایم سی ممبر، زی آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ)،مسٹر اسامہ عثمان (ایم سی ممبر، الفا ربڑ اینڈ پلاسٹک ورکس ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ)، وجیہہ الدین صدیقی (ایم سی ممبر، رازی سنز پرائیویٹ لمیٹڈ)،مسٹر اکبر الانہ (ایم سی ممبر، السنس آٹو پارٹس پرائیویٹ لمیٹڈ)،سید سرفراز علی (ایم سی ممبر، شاہ ربڑ پروڈکٹس)، فرحان حنیف (ایم سی ممبر، کراؤن فٹ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ)، سجاد نواز (ایم سی ممبر، اے بی انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ)اور عبدالرحمٰن (ایم سی ممبر، گلیکسی پولیمر انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ)شامل ہیں۔
PAAPAM کی نئی قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقامی آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے اور پوری صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کرے گی۔