Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanآئینی بینچ نے سرکاری ملازمین کی غیرملکی سے شادی کیخلاف درخواست 20ہزار...

آئینی بینچ نے سرکاری ملازمین کی غیرملکی سے شادی کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج  کردی 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سرکاری ملازمین کی غیرملکی سے شادی کیخلاف درخواست خارج  کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین کی غیرملکی سے شادی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،درخواستگزار محمود اختر نقوی ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ یہ پارلیمنٹ کااختیار ہے، عدالت کیسے کسی کو منع کر ے؟جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ جو درخواستگزار کی استدعا ہے کیا ایسا ممکن ہے؟کیا کسی سرکاری ملازم کو غیرملکی سے شادی سے روکا جا سکتا ہے؟اگر روکنے کا قانون موجود ہے تو بتا دیں؟درخواستگزار نے استدعا کی کہ میں سخت بیمار ہوں، مجھے وقت دیا جائے،عدالت نے درخواست 20ہزار جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں