Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanآزاد کشمیرمیں ہڑتال جاری کھانے پینے کی اشیاءکی قلتآج تعلیمی ادارےضلعی دفاتربند...

آزاد کشمیرمیں ہڑتال جاری کھانے پینے کی اشیاءکی قلتآج تعلیمی ادارےضلعی دفاتربند لانگ مارچ آج مظفرآباد پہنچنے کا امکان



مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر میں مطالبات کی منظوری کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جاری ہڑتال کے باعث کھانے پینے کے اشیاءکی قلت ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جاری ہڑتال کے باعث سبزی، فروٹ اور دیگر غذائی اجناس لانے والی گاڑیاں مارکیٹوں تک نہ پہنچ سکیں جس کے باعث کھانے پینے کے اشیاءکی قلت ہوگئی جبکہ میڈیکل سٹورز بھی بند ہیں جس کے باعث شہری ادویات اور بچوں کے دودھ کے لئے پریشان ہیں۔ آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے، موبائل فون اور انٹرنیٹ مزید 2 روز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر حکومت نے آج بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلعی دفاتر بھی بند رکھے جائیں گے۔دوسری جانب آزادکشمیر میں 11 مئی کو مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں گولی لگنے سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ پرتشدد مظاہروں میں پولیس اہل کاروں سمیت اب تک 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے، عوامی ایکشن کمیٹی نے پ±رتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی کیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادکشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا جو وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نما ئندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی جائے گی۔ خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے، مختلف شہروں سے نکلنے والے لانگ مارچ کے قافلوں کا آج مظفرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں