کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کیلیے صوبائی قیادت کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر لیا ہے ۔ خبر رساں ادارے “پی پی آئی ” کے مطابق جن رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے ان میں میر چنگیز خان جمالی،روزی خان کاکڑ اورچیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کے نام شامل ہیں۔ ان رہنماؤ ں کی آج کسی بھی وقت پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔