Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanآوران میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

آوران میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق



آواران (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع آوران میں تین بہنوں سمیت پانچ بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  آواران کی تحصیل جھاؤ سرمستانی کے تلاب میں پانچ بچے نہارہے تھے کہ اس دوران سب اندر ڈوب گئے۔

علاقہ مکینوں اور ریسکیو رضاکاروں نے امدادی آپریشن کر کے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں مرنے والے بچوں میں تین سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں