Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanاداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہو جائیں، پنوتی اعظم جس چیز...

اداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہو جائیں، پنوتی اعظم جس چیز میں ہاتھ ڈالتے ہیں تباہ ہوجاتی ہے، علی امین گنڈاپور


فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے کہ وہ نیوٹرل ہو جائیں، لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کو حکومت میں لانے والے آپ ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ادارے ان سے اپنے آپ کو لاتعلق کریں ورنا ان کے خلاف مزید نفرتیں پھیلیں گی۔

علی امین کا کہنا تھا کہ بجلی کے معاملے میں امیروں پر ہاتھ ڈالا جائے، غریب کتنی بجلی چوری کرلے گا، کے پی کا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے ، عوام کو سولر پینلز فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام اداروں کی موجودگی میں چیزیں منظور ہوئی ہیں، اندر کچھ باہر کچھ یہ ان کا کردار ہے، ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے آئین کی پاسداری کی ہے آئین توڑنے والے یہ لوگ ہیں۔ دہشتگردی، روزگار اور معاشی حالات میں تباہی کا موازانہ کرلیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خزانے میں کتنا پیسا تھا یہ سب ریکارڈ میں ہے، یہ نااہل ہیں یہ نکمے ہیں، یہ پنوتی اعظم ہیں جس چیز میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں