Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanارشد ندیم کی پرواز کے پائلٹ نے روٹ تبدیل کیا، 30 منٹ...

ارشد ندیم کی پرواز کے پائلٹ نے روٹ تبدیل کیا، 30 منٹ تاخیر سے پہنچی



کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو لانے والی ترکش ایئر ویز کی پرواز پی کے 714معمول سے 30منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز 27 منٹ کی تاخیر سے استنبول سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پرواز نے معمول کے مطابق 10 منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچنا تھا مگر پائلٹ کے روٹ تبدیل کرنے کی وجہ سے آمد میں مزید تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز ٹی کے 714 عام طور پر ترکیہ کی فضائی حدود سے جورجیا، تبلیسی، آذربائیجان سے باکو کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے ترکمنستان اور پھر افغانستان کی فضائی حدود سے پاکستان میں داخل ہوتی تھی مگر 10 اگست کی پائلٹ نے اس پرواز کو ترکیہ سے براہ راست ایران کی فضائی حدود میں داخل کیا۔ طیارہ تہران کے اوپر سے ہوتا ہوا پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا بعد ازاں پائلٹ نے بلوچستان کی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے کراچی کا روٹ اختیار کیا۔ طیارے نے رات ایک بجکر 25 منٹ پر لاہور لینڈ کیا۔ شیڈول کے مطابق پرواز نے رات 12 بجکر 55 منٹ پر لینڈ کرنا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں