Monday, December 30, 2024
ہومPakistanاسلام آباد : زائد کرایہ وصولی پر نجی بس سروس کا دفتر...

اسلام آباد : زائد کرایہ وصولی پر نجی بس سروس کا دفتر سیل



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )عیدالفطر قریب آتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا معاملہ، شکایت پر نجی بس سروس کا دفتر سیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹیم کے ساتھ مختلف بس اڈوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران اے ڈی سی جنرل عبداللہ محمود، اسسٹنٹ کمشنرز عزیر علی خان اور فروا بتول بھی ہمراہ تھے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے مختلف مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے دریافت کیا، اضافی کرایوں کی شکایت پر ڈی سی کی جانب سے نجی بس سروس کا دفتر سیل کردیا گیا۔عرفان نواز میمن کا اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ عیدالفطر پر کرایوں میں اضافے اور اوورلوڈنگ پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، زائد کرایہ کی شکایات پر فی الفور ایکشن یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیمیں ہمہ وقت بس اڈوں پر موجود ہیں، شہری زائد کرایہ لینے کی شکایات کریں، فی الفور کارروائی کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں