Monday, December 23, 2024
ہومPakistanاسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا...

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا


اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے قیام کا کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین کو کل صبح ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، اسپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ اراکین کےلیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ انہوں نے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو بروز پیر دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، انہوں نے کہاکہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے اپنے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی سے راجا پرویز اشرف، نویدقمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی، استحکام پاکستان پارٹی سے علیم خان، مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک اور بلوچستان عوامی پارٹی سے سردار خالد مگسی شامل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں