کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللّٰہ پاک اس قربانی کیساتھ یہ توفیق دے کہ ہم ہر وہ قربانی دے سکیں جس سے ملک میں خوشحالی آسکے، قوم کو مبارکباد کہ اسلامی ممالک کے تعاون سے ملک میں خوشحالی آنے والی ہے۔قوم کو متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، اسلامی ممالک کے دوستوں کو دعوت ہے اپنے ممالک سے انوسیٹر کو لائیں، ترقی کے سفر میں ہمیں اسلامی ممالک کے دوستوں کا ساتھ ہمیشہ یاد رہے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کے شہداء، سٹریٹ کرائم میں مارے گئے افراد، ایم کیو ایم پاکستان کے شہداء اور دیگر جماعتوں کے شہداء کی فیملیز سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست سے بڑھ کر ملکی معیشت کو دیکھنا ہے، سانگھڑ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حضرت صالحؑ کی قوم میں ایک اونٹ پر ظلم کرنے پر خدا نے پوری قوم پر عذاب نازل کیا تھا۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اونٹ، بکرے اور بچھڑے قربان کیے جائیں گے۔آج نمازِ عید کے لیے گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے بھی کھول دیا گیا تھا۔