Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanامیر بالاج ٹیپو قتل کیس طیفی بٹ کی گرفتاری سے متعلق بڑی...

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس طیفی بٹ کی گرفتاری سے متعلق بڑی پیش رفت



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نامزد ملزم طیفی بٹ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے تیاری کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران اشرف کے مطابق طیفی بٹ کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ کیلئے کاغذات انٹرپول کو بھجوادئیے گئے ہیں، عمران کشور نے بتایا کہ  اگلے ہفتے ٹیم ملزم کی گرفتاری بیرون ملک جائے گی، ملزم دبئی سے امریکا بھی چلا گیا تواسے پاکستان لائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو بھی نامزد کیا گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں