Friday, December 27, 2024
ہومPakistanانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں  کاشکریہ اداکرینگے شیخ...

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں  کاشکریہ اداکرینگے شیخ وقاص اکرم



(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے   سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ  تحریک انصاف امریکہ اور یورپی یونین سمیت پوری دنیا اس وقت پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھا رہی ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، جب بھی جس ملک میں انسانی حقوق پامال ہونگے،سویلین کے ملٹری ٹرائل جیسے غیر قانونی اقدام ہوں گے،دنیا میں اس پر آواز اٹھے گی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ  رچرڈ گرینل کے حوالے سے کہوں گا کہ جب بھی کوئی پاکستان میں 9 مئی کے حوالے سے،26 نومبر کے قتل عام کے حوالے سے، سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے اور خاص طور پر عمران خان کی رہائی کے حوالے سے آواز اٹھائے گا تو ہم اس کا شکریہ ادا کریں گے،یہ اس بات کہ دلیل ہے کہ ہم جو بات کہہ رہے ہیں دنیا اس کی تائید کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں بڑااضافہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں