Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanبانی پی ٹی آئی کی عدالت سے ضمانت ہونی ہے وزیراعظم کوئی...

بانی پی ٹی آئی کی عدالت سے ضمانت ہونی ہے وزیراعظم کوئی آرڈر جاری نہیں کرسکتے: رانا ثناء اللہ



اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ نےکہا کہ بانی بات چیت کو تیار ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے۔بانی پی ٹی آئی کی عدالت سے ضمانت ہونی ہے وزیراعظم کوئی آرڈر جاری نہیں کرسکتے۔مولانا  فضل الرحمان کے تحفظات مذاکرات سے دور کرنے چاہئیں ۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو میں کیا ۔ پروگرام میں رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف  سردار لطیف کھوسہ نے بھی شرکت کی ۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال تک اپوزیشن لیڈر کو فون تک نہیں کیا تھا۔ آج بھی بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ بات اسٹیبلشمنٹ سے کرنی ہے،بانی پی ٹی آئی کی عدالت سے ضمانت ہونی ہے وزیراعظم کوئی آرڈر جاری نہیں کرسکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کا ایک ایک لفظ غور و فکر کے بعد ہوتا ہے۔پریس ریلیز میں انہوں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کا بھی ٹرائل کیا جائے گا۔وہ مذموم عناصر جنہوں نے9 مئی کے پرتشدد واقعات کیے وہ عناصر پی ٹی آئی کے ہی ہیں ۔2022ء میں آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملات چل رہے تھے اس وقت فیض حمید کی طرف سے کچھ لوگ لابنگ کررہے تھے۔ انہوں نے ذاتی طو رپر رابطہ کیا یا نہیں اس بارے میں میرے پاس کوئی انفارمیشن نہیں ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں