Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanبانیٔ پی ٹی آئی کو تکلیف پہنچانے کیلئے بشریٰ بی بی کو...

بانیٔ پی ٹی آئی کو تکلیف پہنچانے کیلئے بشریٰ بی بی کو سزا دی جا رہی ہے: شبلی فراز


شبلی فراز— فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو فقط اس لیے سزا دی جا رہی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو تکلیف پہنچائی جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ آپ نے سزا دینی ہے تو دے دیں، کیسز کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار نہ کریں، بشریٰ بی بی کے کیسز جان بوجھ کر طویل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی پر جتنے بھی مقدمات بنائے گئے وہ ایک ایک کر کے ختم ہو گئے، القادر یونیورسٹی اور توشہ خانہ کیسز بے بنیاد ہیں، باقی تمام کیسز میں بانیٔ پی ٹی آئی کو رہائی مل گئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت ملک میں فسطائیت کا ماحول بنا ہوا ہے، اس وقت ملک میں سیاسی طور پر آئینی کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ اس وقت آرٹیکل 63 اے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسی حکومت جس نے صرف 16 نشستیں جیتیں وہ آئینی ترمیم نہیں کر سکتی، فارم 47 والوں کو ایک خاص مقصد کے لیے لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف آئینی ترمیم کی راہ میں دیوار ہو گی، پہلے پالیمان کے باہر سے اب اندر سے چھپ کر وار کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں