Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanباپ کو قتل کرکے لاش جلانے والے بدبخت بیٹے کے ریمانڈ پر...

باپ کو قتل کرکے لاش جلانے والے بدبخت بیٹے کے ریمانڈ پر فیصلہ سنادیا



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی کورٹ میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی اپنے ہی بیٹوں کے ہاتھوں ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے گرفتار بیٹے سلمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب بھی کرلی۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سلمان کو پیش کیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول اہلکار کے بیٹوں نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا ، ایم ایل او کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور میڈیکل کی روشنی میں مقتول کے بیٹوں پر مقدمہ درج کیا گیا ، مقتول 65 سالہ سلیم انصاری ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جبکہ بڑا بیٹا عمران حاضر سروس پولیس اہلکار ہے،ملزم عمران نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر باپ کا گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا،ملزمان نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے لاش کو آگ لگا دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں