Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanبجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری


فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2025۔24 کے لیے دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے سے بڑھا کر 30 روپے 50 پیسے فی یونٹ منظور کیا تھا۔

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں