Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanبل پیش کرنے سے پہلے صحافتی تنظیموں سے بات ہورہی تھی، عظمیٰ...

بل پیش کرنے سے پہلے صحافتی تنظیموں سے بات ہورہی تھی، عظمیٰ بخاری


فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہتک عزت قانون کا بل پیش کرنے سے پہلے صحافتی تنظیموں سے بات چیت ہورہی تھی اور وہاں کوئی تنازع پیش نہیں آیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران ایک شخص آیا اور کہا کہ ایک ہفتہ کا وقت لے لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران تمام صحافی اٹھ کر چلے گئے اور حکومت بیٹھی رہی، جو الزام لگارہا ہے اس میں ثابت کرنے کی جرات بھی ہونی چاہیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر کوئی دباؤ نہیں نہ کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں