Monday, December 30, 2024
ہومPakistanبلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد، نوٹیفکیشن جاری

بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد، نوٹیفکیشن جاری


—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس دوران مقامی حکومتیں صرف سینیٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں حکم دیا گیا ہے کہ کسی بلدیاتی ترقیاتی اسکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا، نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں