Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanبلوچستان: مختلف علاقوں میں موسم سرد، گرم کپڑے نکل آئے

بلوچستان: مختلف علاقوں میں موسم سرد، گرم کپڑے نکل آئے


—فائل فوٹو

بلوچستان کے شمال بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا جس کے باعث سرد ہوائیں چلنے پر لوگوں نے گرم کپڑے پہن لیے، انگیٹھیاں جلا لیں۔

قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ میں سردی کی غیر معمولی لہر ہے۔

مسلم باغ، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، پاک افغان سرحدی علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

وادیٔ زیارت میں رات کو درجۂ حرارت صفر ریکارڈ ہوا جبکہ منفی 2 محسوس کیا گیا۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان سے متصل افغان علاقوں غزنی، میدان، بدخشاں، نورستان، سالنگ، پکتیا، پکتیکا میں برف باری ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں مسلسل بارش اور ژالہ باری سے موسم میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں