Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanبلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے



علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 60 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عسکریت پسندوں نے پولیس تھانوں، ریلوے لائنز اور شاہراہوں پر حملے کیے جب کہ بعض مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی آپریشنز بھی کیے ہیں۔ پاکستان فوج کے مطابق بلوچستان میں 10 فوجی جوانوں سمیت 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 21 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ بلوچستان میں پرتشدد واقعات کا آغاز اتوار اور پیر کے درمیانی شب ہوا جب موسیٰ خیل کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے بسوں اور ٹرکوں کو روک کر شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کردیا تھا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں