Monday, January 6, 2025
ہومPakistanتاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست خارج

تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست خارج



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی، جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی تھی۔درخواست گزار نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو 5 سال کر کے ترمیم کی، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کر سکتی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت 5 سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

بعدازاں جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں