Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanتحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، بیرسٹر گوہر...

تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، بیرسٹر گوہر علی خان


فائل فوٹو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ 

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے 11 ممبران کے رابطے میں نہ ہونے کی بھی تردید کی۔ 

انہوں نے کہا کہ تین سے چار ممبر ہمارے رابطے میں نہیں ہیں، ہم نے ایسا نہیں کہا کہ ہمارے ممبر حکومت کو ووٹ دیں گے۔ 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ ممبر ہمارے رابطے میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نمبرز 224 سے آگے جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں