Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanتحریکِ انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلی پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ، حکومت...

تحریکِ انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلی پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ، حکومت سازی کا دعویٰ


تحریکِ انصاف کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمر ایوب نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کی کرسی دلوں پر راج کرنے والے عمران خان کی امانت ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جا کر عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود، پرویز الٰہی اور تمام گرفتار ورکرز کو رہا کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھینا گیا اور ورکرز کو پکڑا گیا لیکن اس کے باوجود ہم جیت گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 180 نشستیں ہیں۔ ان کے فوری نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ہماری 18 نشستیں ہیں وہ ہمیں واپس کی جائیں۔ پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا ہے اس کے مطابق ملک بھر میں تحقیقات کی جائیں۔

عمر ایوب کے مطابق پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا جسے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا جب کہ اس تحقیقات میں چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کو شامل نہ ہونے کی بھی تجویز دی۔

عمر ایوب خان کے مطابق چیف جسٹس پر بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں اس لیے ان کو تحقیقات کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں