Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanتربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں زیر گردش خبریں بے...

تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں زیر گردش خبریں بے بنیاد


فائل فوٹو

تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی ویڈیو شیئر کرکے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جعلی ویڈیوز کے ذریعے تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خدکوچہ تھانے کی ویڈیوز بھی جعلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر بلوچستان میں موثر آپریشنز جاری ہیں، بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں، سیکیورٹی ادارے کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں