Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanجامشورو حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 5مسافر جاں بحق 

جامشورو حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 5مسافر جاں بحق 



(محمد افتخار)جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4  افراد سمیت 5 مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرکار اور مزدا کےدرمیان خوفناک ٹکر  کےباعث دو گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ کار سوار ایک مرد، ایک خاتون تین بچے اور مزدا کا کلینر زخمی ہو گئے، خواتین مدد کیلئے پکارتی رہیں۔ حادثے کی آواز پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں میں پھنسے خواتین، بچوں اور جاں بحق افراد کو نکال کر جامشورو کے لمس ہسپتال پہنچایا جہاں پولیس، موٹر پولیس، بارڈر پولیس اور ایمبولینسوں نے گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا۔ لوگوں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو لامس ہسپتال جامشورو منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ذوالحج کب ہو گی؟رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں