Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanجسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی


جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ایوانِ صدر سیکریٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیے ہیں۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے لیے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، یہ بھی یقینی بنائیں گے ریاست کے تین ستونوں کی خودمختاری کا اصول کامیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ ججوں اور عدلیہ کی عزت و احترام بھی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی شخصیت اور کام کرنے کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ واضح کرنا چاہتے ہیں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے اعزاز میں دیا گیا ظہرانہ سرکاری خرچ پر نہیں ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اس لنچ کا خرچہ ان پر ڈالا ہے۔

انہوں نے ساتھی ججوں سے کہا ہے کہ وہ بھی چندہ دے کر اس لنچ میں حصہ ڈالیں۔ جسٹس قاضی فائز نے اسی شرط پر ظہرانہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ 

یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2024ء کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لیے نامزد کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں