Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجن کی لڑائی لڑ رہے وہ امیدوار سنی اتحاد کے ہیں یا...

جن کی لڑائی لڑ رہے وہ امیدوار سنی اتحاد کے ہیں یا تحریک انصاف کے؟چیف جسٹس کا وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمے میں کہا کہ جن کی لڑائی لڑ رہے وہ امیدوار سنی اتحاد کے ہیں یا تحریک انصاف کے؟ جس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ فی الحال تو سنی اتحاد کے ساتھ ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ فی الحال کی بات نہ کریں، آپ کے ساتھ ہیں یا نہیں؟۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13رکنی فل کورٹ سماعت کررہا ہے، عدالت عظمیٰ میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے دلائل جاری ہیں ۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کیمطابق سنی اتحاد کونسل کا آئین خواتین اور غیر مسلم کو ممبر نہیں بناتا کیا یہ درست ہے؟ خواتین کو نہیں غیر مسلم کی حد تک یہ پابندی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا دیکھیں اس میں کیا اقلیتوں کا حق شامل نہیں؟ قائد اعظم کا فرمان بھی دیکھ لیں، کیا آپ کی پارٹی کا آئین ، آئین پاکستان کی خلاف ورزی نہیں؟ بطور آفیسر آف کورٹ اس سوال کا جواب دیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میں اس سوال کا جواب اس لئے نہیں دے رہا کہ یہ اتنا سادہ نہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں