Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پنجاب ہتک عزت بل کیخلاف عدالت سے رجوع...

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پنجاب ہتک عزت بل کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ


صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پنجاب ہتک عزت بل 2024ء کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پنجاب ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دے کر مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای،پی ایف یو جے اور ایمنڈ کےنمائندوں نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت کا ہتک عزت بل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائےگا، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر منظور کیا گیا بل ڈریکونین ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کرکے جدوجد کو آگے بڑھایا جائے گا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کوریج کے بائیکاٹ، احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں سمیت ہر آپشن پر مرحلہ وار عمل درآمد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بارہا واضح کیا گیا ہے کہ میڈیا تنظیمیں قانون بنانے کے خلاف نہیں لیکن قانون سازی سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہتک عزت بل میں موجود متعدد آمرانہ شقوں کی بھی نشاندہی کی۔

اعلامیے کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کرکے جدوجد آگے بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے ہتک عزت بل 2024ء میں موجود متعدد آمرانہ شقوں کی نشاندہی کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں