Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanخواجہ سعد رفیق نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کی خبروں پر...

خواجہ سعد رفیق نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی



(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے اپنی جماعت سے راہیں جدا کرلی ہیں۔لیگی رہنما نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر جاری بیان میں سعد رفیق نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ ایکس ( ٹویٹر) پر سے پابندی فوری ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شکست کے باوجود کاملا ہیرس کے صدر بننے کا امکان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں