Monday, January 6, 2025
ہومPakistanخوارج کیخلاف آپریشن میں شہدا کی نماز جنازہ  ادا وزیراعظم و دیگر...

خوارج کیخلاف آپریشن میں شہدا کی نماز جنازہ  ادا وزیراعظم و دیگر اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت


(احمد منصور)بنوں اور خیبر میں فتنة الخوراج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن زوہیبُ دین شہیداور سپاہی افتخار حسین شہیدکی نماز جنازہ  پشاور اور بنوں گیریژن میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری ، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔ کیپٹن زوہیبُ دین شہید اور سپاہی افتخار حسین شہید کو انکے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاع وطن میں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کیپٹن زوہیب کے اہل خانہ سے ملاقات  کی اور اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے شہید کیپٹن زوہیب الدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید کیپٹن زوہیب نے انتہائی بہادری سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ،شہید کیپٹن پر پوری قوم کو فخر ہے، ہم شہید کیپٹن کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ کیپٹن محمد زوہیب الدین نے 30 نومبر 2024 کو ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا، آپریشن کے نتیجے میں تین خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی سہولت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں