Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanخیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد زوہیب...

خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور   سپاہی افتخار حسین کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آ گئیں



راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں شہید ہونیوالے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور   سپاہی افتخار حسین کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  خوارج کیخلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر کو کیے گئے۔بکاخیل آپریشن میں سپاہی افتخار حسین نے خوارج کیخلاف  بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔سیکیورٹی فورسز کے شگئی میں  ایک اور  آپریشن میں خوارج سےشدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن محمد زوہیب الدین آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ شہید کیپٹن محمد زوہیب کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیئے۔ انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔

29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے، سپاہی افتخار حسین شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سر انجام دیں۔ سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ1 بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں