Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanدبئی پولیس کے حکام نے پاکستانی محنت کشوں کی اردو میں رہنمائی...

دبئی پولیس کے حکام نے پاکستانی محنت کشوں کی اردو میں رہنمائی کی


متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں پولیس حکام نے محنت کشوں کے مسائل سنے اور ان پر قانونی رائے بھی دی۔

دبئی کے علاقے سطوہ میں ہونے والی پولیس کی کھلی کچہری میں پاکستانی محنت کشوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ 

دبئی پولیس کے حکام نے غیرملکی محنت کشوں کے مسائل سنے، قوانین کے بارے میں آگاہی دی اور قانونی مشورے بھی دیے۔ عربی نہ جاننے والے افراد کو اردو زبان میں رہنمائی فراہم کی گئی۔

 ترجمان دبئی پولیس ابو ولید نے بتایا کہ یہ عوامی رابطہ مہم پُرامن معاشرہ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں