Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanدھمکی آمیز خطوط: فارنزک رپورٹ میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف، ذرائع

دھمکی آمیز خطوط: فارنزک رپورٹ میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف، ذرائع


فوٹو: فائل

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جہاں خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ خط سے ملنے والے پاوڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خطوط میں موجود پاوڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاوڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔

ادھر سی ٹی ڈی نے سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیٹر باکسز کے قریب کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو میں موجود مشتبہ افراد کی نادرا کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے۔  سی ٹی ڈی کا ویڈیو میں موجود کچھ مشکوک افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں