Thursday, January 2, 2025
ہومPakistan دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام 

 دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام 



(قیوم وزیر)دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی  بزدلانہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشت گردوں نے گاڑی بردار آئی ای ڈی دھماکے سے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکہ کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ اور اطراف کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹرزکے ذریعے فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں