کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہدیکھیں گے ایک ہفتے میں کون کہاں جا رہا ہے، بچے سیاسی کتاب نہ ہی پڑھیں تو بہتر ہے۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ کتب میلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو مزا لینا ہے تو فیصل واوڈا کو سنیں۔ فیصل واوڈا ہمیشہ ہیڈ لائن میں رہتے ہیں، میں ذاتی طور پر ان کے پروگرام دیکھتا ہوں۔ ہم بھی دیکھیں گے کہ ایک ہفتے میں کون کہاں جا رہا ہے، بچے سیاسی کتاب نہ ہی پڑھیں تو بہتر ہے، نئی نسل کو کتاب دوست بننا پڑے گا۔
“جنگ ” کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ کتب میلے سے بہت ساری کتابیں خرید کر مختلف جامعات میں رکھواؤں گا۔کتاب سے محبت اور دوستی کے لیے گورنر ہاؤس میں سیل قائم کریں گے، زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے کتاب پڑھنا بہت ضروری ہے۔معاشرتی برائیوں کو کتاب کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔