Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanرؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں رؤف حسن کے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

رؤف حسن کو سی ٹی ڈی نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔

عدالت نے سی ٹی ڈی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں